اساتذہ کی اقل ترین تنخواہ کیلئے چیرمین پے ریویژن کمیشن سے نمائندگی

گرایجویٹی میں بھی اضافہ پر زور ، اے پی پروگریسیو ریگگنائزڈ ٹیچرس یونین
حیدرآباد /29 اگست ( سیاست نیوز ) آندھراپردیش پروگریسیوں ریکگنائزڈ ٹیچرس یونین ( پی آر ٹی یو ) نے اساتذہ کیلئے اقل ترین تنخواہ 43180 روپئے کی فراہمی کو یقینی بنانے کی تجویز پیش کی ہے ۔ اس سلسلہ میں ٹیچرس زمرہ کے منتخبہ رکن جی سرینواسلو نائیڈو کی زیر قیادت ایک وفد نے گیارہویں پے ریویژن کمیشن صدرنشین مسٹر اسوتوش مشرا سے ملاقات کرکے یادداشت حوالے کئے ۔ وفد میں مسٹر جی نارائن راؤ صدر پی آر ٹی یو کے سرینواس راجو جنرل سکریٹری پی آر ٹی یو و دیگر قائدین بھی شامل تھے ۔ یادداشت میں ملازمین کی کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپئے اور زیادہ سے زیادہ تنخواہ 2,26,690 کی تجویز پیش کی ہے ۔ علاوہ ازیں سکینڈری گریڈ ٹیچرس کیلئے اسکیل 43,180 تا 1,28,720 روپئے اسکول اسسٹنٹ ٹیچرس کیلئے پے اسکیل کم سے کم 55,520 تا 1,59,950 ہیڈ ماسٹرس منڈل ایجوکیشن آفیسرس کا ابتدائی پے اسکیل 68,000 تا 1,73,840 روپئے دیا جانا چاہئے ۔ علاوہ ازیں پی آر ٹی یو آندھراپردیش نے موجودہ روبہ عمل آنے والے الاونسیس میں صد فیصد اضافہ کرنے اور سرویس سے تعلق نہ رکھتے ہوئے جملہ تنخواہ کا نصف حصہ 50 فیصد پنشن کے طور پر دینے گریجویٹی رقم کو بھی 24 لاکھ روپیوں تک بڑھانے ۔ ملازمین طبقہ کیلئے قابل عمل آنے والے 32 نوعیت کے پے اسکیلس پر عمل آوری کرنے کے علاوہ کانٹریبیوٹری پنشن اسکیم کو منسوخ کرنے کی سفارش کرنے کا پے ریویژن کمیشن سے پرزور مطالبہ کیا ۔