واشنگٹن۔6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے لئے ہندوستان کے نئے سفیر ارون کمار سنگھ نے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں آفیسر آف چیف آف پروٹوکول کو اپنے اسنادات پیش کرکے اپنے عہدہ کا باقاعدہ جائزہ حاصل کرلیا۔ مسٹر سنگھ امریکہ کیلئے 24 ویں ہندوستانی سفیر ہوں گے۔ قبل ازیں انہوں نے حال ہی میں فرانس میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی تھیں اور اس عہدہ پر رہتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ پیرس میں اہم رول ادا کیا تھا۔ مسٹر سنگھ کچھ روز بعد اپنے اسنادات امریکی صدر براک اوباما کو پیش کریں گے۔ مسٹر ارون کمار سنگھ ہندی، انگریزی، اُردو، پنجابی اور کچھ دیگر ہندوستانی زبانوں کے علاوہ روسی، جاپانی، فرانسی اور عبرانی زبانیں بھی جانتے ہیں۔