نیویارک ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیرمالیات ارون جیٹلی نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ ملک کے کالے دھن کا مسئلہ ٹیکسیس کی شرح میں غیرواجبیت کو ختم کرکے اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کوبینکنگ نظام کے دائرہ کار اور دیگر کچھ اہم اقدامات کرکے حل کیا جاسکتا ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی میں ایک لکچر کے دوران انہوں نے کہاکہ سب سے پہلے ٹیکسیس کی شرح میں غیرواجبی طریقہ کو ختم ہونا چاہئے جس سے آپ کو بھی یہ یقین ہوجائے کہ لوگ اس پر عمل آوری کررہے ہیں۔ آج شخصی طور پر یا پھر کمپنی امور میں بھی ٹیکسوں کو بچانے کی کوشش کی جاتی ہے جس کیلئے ماہر ٹیکس کنسلٹنس کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں اگر ٹیکس کی شرح میں غیرواجبیت ختم کردی جائے تو ہر کوئی خوشی خوشی اپنے اپنے ٹیکس ادا کرے گا۔