حیدرآباد۔ یکم جنوری (سیاست نیوز) حکومت نے مسٹر اروند کمار پرنسپال سیکریٹری محکمہ انڈسٹریز کا تبادلہ کرکے بحیثیت ریسیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی مقرر کیا ہے ۔ اس سلسلے میں آج حکومت کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کئے گئے۔ توقع ہے کہ اروند کمار آئندہ چند دنوں میں دہلی پہنچ کر بحیثیت ریسیڈنٹ کمشنر تلنگانہ بھون نئی دہلی اپنی نئی ذمہ داری کا جائزہ حاصل کرلیں گے۔