’’اروندا سمیتا۔ ویرا راگھوا‘‘ نئے ریکارڈس کی سمت گامزن

تلگو فلموں کے سوپر اسٹار جونیر این ٹی آر کی دسہرہ کے موقع پر ریلیز ہوئی فلم ’’اروندا سمیتا۔ ویرا راگھوا‘‘ کامیابی کی نہ صرف منازل طے کررہی ہے بلکہ ٹالی ووڈ کی سرفہرست پانچ اب تک کی کامیاب ترین فلموں میں داخلے کی دہلیز پر ہیں۔ بُک مائی شو کے سی ای او او سینماز آشیش سکسینہ نے کہا ہے کہ جونیر این ٹی آر پوجا ہیگڈے کی اسٹار والی فلم ریلیز ہونے سے قبل ہی کامیاب فلم ثابت ہو رہی تھی کیونکہ اڈوانس بکنگ کے علاوہ پہلے ہفتہ میں 1.2 ملین ٹکٹس فروخت ہوئے ہیں۔ 15 دنوں میں اس فلم نے عالمی سطح پر مجموعی طور پر 158 کروڑ روپے کمائے ہیں جس کے ساتھ ہی وہ تلگو فلموں کی چھٹی کامیاب ترین فلم بن چکی ہے اور عنقریب وہ چرنجیوی کی 150 ویں فلم ’’قیدی نمبر 150‘‘ کے 164 کروڑ کے ریکارڈ کو بھی توڑ سکتی ہے۔ تلگو فلم انڈسٹری میں پہلے اور دوسرے مقام پر باہوبلی 2 اور باہوبلی موجود ہیں جن کی آمدنی 1,800+، 600.00 کروڑ ہے۔ تیسرے مقام پر مہیش بابو کی حالیہ ریلیز فلم ’’بھارت انے نینو‘‘ 225 کروڑ، چوتھے مقام پر چرنجیوی کے بیٹے رام چرن تیج کی فلم ’’رنگستھلم‘‘ 216 کروڑ کے ساتھ موجود ہے۔