ایک شخص شدید زخمی ، دو حریف سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تصادم
ایٹانگر 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 3 افراد دو حریف سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان تلی اسمبلی انتخابی حلقہ میں جو ضلع کرونگ کومے (اروناچل پردیش) میں ہے رائے دہی کے دوران جھڑپ میں آج زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے رائے دہی کے دوران زخمی ہونے والوں میں شامل نہیں ہیں۔ جبکہ رائے دہی حسب معمول جاری ہے۔ انتخابات کے ایک عہدیدار نے کہاکہ زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ضلع انتظامیہ نے منتقل کردیا۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس ایس وی کے سنگھ نے آج کہاکہ ضلع انتخابی عہدیدار سنتوش کمار رائے کے بموجب یہ جھڑپ دو سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے درمیان ایک مرکز رائے دہی پر پپسورنگ کے علاقہ میں ہوئی۔ تاہم اِس کی تفصیلات معلوم نہیں ہوسکیں جن کے حامیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ چونکہ اِس علاقہ کو فون کا ربط بہت ناقص ہے۔ یہ اطلاع وائرلیس پیغام کے ذریعہ ضلع انتخابی عہدیدار کو حاصل ہوئی لیکن تفصیلات کا ہنوز انتظار ہے۔ دریں اثناء ریاست میں دوپہر ایک بجے تک رائے دہی کا فیصد 40.34 تھا۔ ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کنگکی دارنگ نے اِس کا انکشاف کیا۔ جمہوری طریقہ کار میں شرکت کے لئے عوام کی تعریف کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ عوام رائے دہی میں شرکت کرنے پر پرجوش تھے۔ اِس سے سیاست کے بارے میں اُن کے شعور کی بیداری اور جوش و جذبہ کا اظہار ہوتا ہے۔ سابق چیف منسٹر کھنڈو نے اپنا حق رائے دہی سرکاری اعلیٰ ثانوی اسکول ممبا ضلع لاوانگ میں جو چین کی سرحد سے متصل ہے، استعمال کیا۔ اطلاعات کے بموجب ای وی ایم مشینوں میں کئی اضلاع میں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی تھی لیکن انتخابی عہدیداروں نے فوری اِن مشینوں کو تبدیل کردیا اور رائے دہی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں ہوئی۔ ڈپٹی چیف الیکٹورل آفیسر لکن کویو نے کہاکہ رائے دہی 57 اسمبلی نشستوں اور دو لوک سبھا نشستوں کے لئے مراکز رائے دہی پر بلارکاوٹ جاری ہے۔