ایٹا نگر ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ کئی دنوں سے موسلادھار بارش کی وجہ سے اروناچل پردیش کے کچھ علاقوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دبنگ ویلی ڈسٹرکٹ کا رابطہ پورے ملک سے گزشتہ پانچ دنوں سے منقطع ہے۔ رپورٹ کے مطابق شدید بار ش کی وجہ سے عوام کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اشیائے ضروریہ لانے والے ٹرکس بھی یہاں نہیں پہنچ پائے جس کی وجہ سے اشیاء کی قلت اور ان کی قیمتوں میں اضافہ کا اندیشہ پیدا ہوگیا ہے۔
لاری۔ویان ٹکر میں 9 ہلاک
بنگلور ۔ 14 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) میسور ڈسٹرکٹ کے کملا پورہ علاقہ میں ایک ویان اور ایک لاری کی آمنے سامنے ہوئی زبردست ٹکر میں 9 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ مہلوکین کا تعلق دکشنا ڈسٹرکٹ سے تھا جو تمل ناڈو سے واپس آرہے تھے جبکہ جس لاری سے ٹکر ہوئی اس میں ایل پی جی گیس کے سلینڈرس لدے ہوئے تھے ۔ زخمیوں کو میسور کے مختلف ہاسپٹلس میں شریک کیا گیا ہے۔