اروم شرمیلا کو رہا کردینے ایمنسٹی کا مطالبہ

کولکتہ۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی حکومت کی جانب سے اقدام خودکشی کو جرم قرارنہ دینے کے فیصلہ پر حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی نے آج حکومت سے اپیل کی کہ منی پور کی آہنی خاتون اروم شرمیلا کوغیر مشروط اور فی الفور رہا کردیا جائے۔ انٹر نیشنل انڈیا کے پروگرام ڈائرکٹر سیلیش رائے نے کہا کہ خودکشی کو جرم کی فہرست سے نکال دینے حکومت ہند کا فیصلہ بین الاقوامی رجحان کے مطابق ہے۔

جن دھن اسکیم سے متعلق
بینکوں کو ہدایت
نئی دہلی۔/16ڈسمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج عوامی شعبہ کے بینکوں سے کہا ہے کہ پردھان منتری جن دھن اسکیم کے تحت کھولے گئے اکاونٹس اور جاری کردہ ڈیبٹ کارڈس Rupay کے درمیان تفاوت کو پاٹا جائے جبکہ نئے اکاؤنٹس کی تعداد 8.76 کروڑ اور جاری کردہ ڈیبٹ کارڈس کی تعداد 5.78 کروڑ ہے۔ سرکاری اعلامیہ میں بینکوں سے کہا گیا ہے کہ جلد از جلد بینک کے کھاتہ داروں کو پاس بک اور Rupay ڈیٹ کارڈس کی اجرائی کو یقینی بنائیں۔ ڈپازٹس اور سیونگس پر عوام کا شعور بیدار کریں۔دستیاب اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ اسکیم کے تحت بینکوں میں 8.76 کروڑ اکاؤنٹس کھولے گئے اور 5.78کروڑ Rupay ڈیبٹ کارڈس جاری کئے گئے ہیں جس کے پیش نظر تمام بینکوں سے کہا گیا ہے کہ اس فرق کو مٹانے کیلئے جلد از جلد اقدامات کریں۔