اردو یونیورسٹی طلبہ یونین تجمل اسلام صدر منتخب

حیدرآباد، 8؍ ستمبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں آج ہوئے طلبہ یونین انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیف ریٹرننگ آفیسر پروفیسر ایچ خدیجہ بیگم نے بتایا کہ تجمل اسلام، (شعبۂ انگریزی) صدر کے علاوہ ارشد عالم (مینجمنٹ)؛ نائب صدر، محمد عمار اعظم (تعلیم و تربیت) ؛ معتمد، محمد علی کے ، (شعبۂ انگریزی) کا بحیثیت شریک معتمد (بلا مقابلہ)، شاہد جمال (مینجمنٹ)؛ خازن اور محمد فیروز ،رکن عاملہ (پالی ٹیکنیک) منتخب ہوئے ہیں۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ بنگلورو، لکھنؤ، بھوپال، سری نگر، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول، سنبھل، نوح اور بیدر میں واقع یونیورسٹی مراکز کے طلبہ نے اپنے جمہوری حق سے استفادہ کیا۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر اور ڈاکٹر محمد شکیل احمد، رجسٹرار نے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ وائس چانسلر انتخابات کے سارے عمل میں شخصی طور پر شریک رہے۔ پروفیسر پی ایف رحمن، ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر اور پروفیسر عبدالعظیم ، پراکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ انتخابات کے پر امن انعقاد کو یقینی بنایا۔ ڈاکٹر ایم ونجا، جناب رفیع محمد، ڈاکٹر رضوان الحق انصاری، بونتو کوٹیانے ہیڈکوارٹر پر ریٹرننگ آفیسرس کے فرائض انجام دیئے۔
اردو یونیورسٹی کو آج تعطیل
٭٭     مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی، طلبہ یو نین کے انتخابات اور نتائج کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اسلم پرویز نے یونیورسٹی کے لیے جمعہ 9؍ ستمبر کو تعطیل کا اعلان کیا۔