اردو کو پہلا اختیاری مضمون بنانے کی اجازت، کے سی آر کی اردو دوستی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی (سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے اردو زبان کو بطور زبان اول مضمون اختیاری حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اس سے متعلق فائل پر آج شب دستخط کئے اور دستخط کے فوری بعد حکومت نے اس سلسلہ میں احکامات جاری کئے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ فی الوقت اردو کو دوسری زبان کا موقف حاصل ہے لیکن طلباء و طالبات کی جانب سے اردو کو زبان اول مضمون اختیاری لینے کی سہولت فراہم کرنے کے مطالبہ پر حکومت بالخصوص چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو کئی نمائندگیاں وصول ہوئی تھیں۔ لہذا اس دیرینہ مطالبہ کی یکسوئی کیلئے چیف منسٹر نے اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بالآخر آج شب اس سے متعلق فائل پر دستخط کرتے ہوئے اردو دوستی کا مظاہرہ کیا۔