اردو واٹس اپ گروپ کے ذمہ داروں کی جانب سے جناب زاہد علی خان کو تہنیت کی پیشکشی

حیدرآباد /27 جنوری ( سیاست نیوز ) اردو دنیا واٹس اپ گروپ کے ذمہ داران سید عمران جگتیال ، سید زبیر کورٹلہ عبدالبصیر دفعدار نے روزنامہ سیاست دفتر پہونچکر مدیر اعلی روزنامہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کی گلپوشی کی اور ان کی تعلیمی ، سماجی ، سیاسی خدمات کی ستائش کی ۔ بالخصوص سیاست کی جانب سے لاوارث نعشوں کی تدفین بہت بڑا کارنامہ ہے ۔ جس کو ملت فراموش نہیں کرسکتی ۔ مسٹر سید عمران کے کہا کہ سیاست اب اخبار نہیں رہا ایک تحریک بن چکا ہے ۔ غریب اور پریشان حال عوام کی امید ہے ۔ انہوں نے ادارہ سیاست کی خدمات کو تاریخی خدمات بتاتے ہوئے کہا کہ آج قیادتیں غریب عوام کیلئے اتنا نہیں سوچتی جتنا کہ روزنامہ سیاست کے مدیر اعلی ہر معاملہ میں چاہے وہ عبادت گاہوں کا مسئلہ ہو یاطلباء برادری کی رہنمائی ہو ۔ ہمیشہ آگے رہتے ہیں۔ اس موقع پر سینئیر صحافی سیدجلیل ازہر ، مسعود علی ، سید رحیم ، سید زبیر موجود تھے ۔