حیدرآباد ۔ /17 مئی (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں ماہ مارچ کے دوران منعقدہ امتحانات ایس ایس سی میں اردو میڈیم ذریعہ تعلیم کے جملہ 11713 طلباء و طالبات نے شرکت کی تھی ۔ جن کے منجملہ (7034) طلباء و طالبات کے کامیابی حاصل کی ۔ بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاست تلنگانہ میں تلگومیڈیم کے جملہ 2,44,448 طلباء و طالبات نے شرکت کی جن کے منجملہ (1,79,221) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اسی طرح انگلش میڈیم کے (2,56,363) طلباء و طالبات نے امتحانات ایس ایس سی میں شرکت کی جن کے منجملہ (2,11,281) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس کے علاوہ دیگر میڈیم ذریعہ تعلیم کے (949) طلباء و طالبات نے امتحانات ایس ایس سی میں شرکت کرکے ان میں (731) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔ اس طرح ریاست تلنگانہ میں منعقدہ امتحانات ایس ایس سی میں جملہ (5,13,473) طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ جن کے منجملہ (3,98,267) طلباء و طالبات نے کامیابی حاصل کی ۔