اردو مسکن میں فیملی انٹرٹنمنٹ پروگرم ’شب دلگی ‘

گریٹ تلنگانہ میگا کامیڈی شو ، سرکردہ فن کاروں کا مظاہرہ
حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : اب ینگ ٹائلنٹ اسوسی ایشن کے زیر اہتمام عید ملاپ کے خصوصی موقع پر لافٹر چمپئن سید شہاب الدین اور شبیر خاں کی جانب سے فیملی انٹرٹنمنٹ طنز و مزاح سے بھر پور خصوصی مزاحیہ پروگرام ’ شب دلگی ‘ گریٹ تلنگانہ میگا کامیڈی شو کا 18 ستمبر اتوار شام 7 بجے اردو مسکن خلوت میں انعقاد کیا جارہا ہے جس میں نت نئے مزاحیہ خاکوں و فیملی کامیڈی شہکار آئٹمس کے ہمراہ حیدرآباد کے بین الاقوامی شہرت یافتہ لافٹر چمپئن حبیب قدیر ، سید شہاب الدین ، شبیر خاں ، کے بی جانی ، شبن خاں ، سورج کرن ، علینا اور نور ماریہ اسٹیج پر جلوہ گر ہوں گے ۔ ان کے پیش کردہ فیملی مزاحیہ خاکوں سے شائقین فلک شگاف قہقہے لگانے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ مذکورہ شو کے کنوینر کے بی جانی کے بموجب ممتاز این آر آئی جو اس شو میں شرکت کررہے ہیں ۔ انہیں تہنیت پیش کی جائے گی ۔ پروگرام کی صدارت ڈاکٹر ایس اے شکور صدر اردو اکیڈیمی تلنگانہ حکومت کی ہوگی ۔ مہمانان خصوصی جناب افتخار شریف ڈویل سٹی زن ( امریکہ ) محمد موسیٰ صدیقی منیجنگ ڈائرکٹر ( کے ایم آر ) ممتاز علی اکرم ہائی ٹیک کمپنی الجبیل ( کے ایس اے ) ، مظفر الدین مجو بھائی ( ریاض ) میر محسن علی وقار سینئیر جرنلسٹ سعودی گزٹ شہباز فاروقی منیجنگ پارٹنر ( نکہت ڈیزائنر ) ، جناب معید خاں ٹی آر ایس لیڈر نارائن کھیڑ ، الحاج محمد قمر الدین انجینئرانچیف ، محمد اطہر علی ، ڈاکٹر ایس اے مجید ، شیخ احمد عمودی ، ایم اے مجید پستہ ہاوز ، محمود جنجوعہ ( ناز ٹریڈنگ کمپنی ) ، محمد عتیق گارڈن ٹی پوائنٹ ریاض (کے ایس اے ) ، شانتی دیوی ٹی آر ایس لیڈر ہوں گے ۔ انٹرنیشنل گلوکار محمد عثمان ، مخدوم ، احتشام قادری ، صفی ملک نئے پرانے ہٹ نغمے سنائیں گے ۔ جب کہ لافٹر فیم طبلہ نواز سلطان احمد پروگرام کی دھنیں ترتیب دیں گے ۔ داخلہ ڈونر پاس پر مشتمل ہوگا جو محدود نشستوں کے لیے ہے ۔۔