اردو مسکن میں آج میوزیکل پروگرام ، داخلہ مفت

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( راست ) : ایس بی ویڈیوز اینڈ ایونٹ کے زیر اہتمام ایک یادگار پرانے نغموں پر مبنی خصوصی میوزیکل پروگرام ’ رہے نہ رہے ہم ‘ 28 جنوری کو 6-30 بجے شام اردو مسکن خلوت میں پیش کیا جائے گا ۔ جس میں پلے بیاک سنگر نندتا جیوتی ، رشمی شرما ( وائس آف بیدر ) مبین شیخ ( مہاراشٹرا ) ، شبیر احمد خاں ، خواجہ قادری ، شاہ احسن شان ، محمد محمود علی ، معظم انور اور مہمان گلوکار امجد خاں ( اورنگ آباد ) اپنی خوبصورت انداز میں لائف آرکسٹرا کی دھن پر نغمے پیش کریں گے ۔ آرگنائزر رفیع الدین غوری نے بتایا کہ اس پروگرام میں داخلہ کی عام اجازت ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ممتاز علی اکرم شرکت کرینگے ۔۔

ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ میں دو روزہ قومی ورکشاپ
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ) : بچوں کی نشوونما کے ابتدائی مراحل میں نشوونما میں تاخیر پر اس جانب جلد توجہ دینا بہت اہم ہوتا ہے ۔ چنانچہ ’ انٹگریٹنگ تھراپیوٹک انٹروینشن ایٹ ارلی ڈیولپمنٹل اسٹیجس ‘ کے زیر عنوان ایک قومی ورکشاپ 28 اور 29 جنوری کو ٹھاکر ہری پرساد انسٹی ٹیوٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگا جس کے اوقات روزانہ صبح 10 تا 5 بجے شام ہوں گے ۔ دلچسپی رکھنے والے اسپیشل ایجوکیشن پروفیشنلس فون 24045454 ، موبائل 9849428125 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔