’’اردو صحافت کے محافظ‘‘ پر آج جلسہ و تعزیتی اجلاس

حیدرآباد ۔ 28 نومبر (پریس نوٹ) فری پریس ایڈیٹرس فیڈریشن، ینگ جرنلسٹ فورم، انجمن بقاء اردو اور شرعی پنچایت کے مشترکہ زیراہتمام ’’اردو صحافت کے محافظ‘‘ کے عنوان پر 29 نومبر کو 2.30 بجے دن اردو گھر مغلپورہ میں جلسہ منعقد ہوگا، جس میں صحافی جناب محمد باقر حسین شاذ ایڈیٹر ساز دکن کو تعزیت پیش کی جائے گی۔ جناب ایم اے رؤف نگرانی کریں گے۔ ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی، جناب ظہیرالدین علی خان، جناب امجداللہ خان خالد، پروفیسر ایس اے شکور، صوفی سید ریاض احمد شاہ قادری ثبوتی، طاہر رومانی، ہادی رحیل، محمد آصف علی، عالم مہدی، نواز غالب، سید جعفر حسین، شہباز علی خان امجد، محمد عبدالمجید نور، سید غوث جگتیال، باقر حقانی ظہیرآباد، محمد زین العابدین غوث، امیر حسین حبیب، محمد فیاض احمد خان شرکت کریں گے۔ حسن عسکر جلسہ کے کنوینر ہیں۔