حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ نے 22 سال قبل یعنی 1994 میں جب اپنی داغ بیل ڈالی اور اس کے بعد سیاست ملت فنڈ کا قیام عمل میں آیا تو کسی نے سوچا تک نہ تھا کہ گذشتہ 22 سال یوں پلک جھپکتے گزر جائیں گے اور ایک دو ہزار نہیں بلکہ پورے 6,81,277 طلباء وطالبات اردو دانی ، اردو زبان دانی اور انشاء کے امتحانات تحریر کرتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کریں گے ۔ الحمدﷲ
اس طرح عابد علی خاں ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر نگرانی مندرجہ بالا زمروں میں امتحانات کا آغاز آج صبح 10 تا 1 بجے دن ہوگا ۔ اللہ کے فضل و کرم سے 32,567 مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں حیدرآباد میں 206 ، اضلاع میں 108 اور دیگر ریاستوں میں 14 مراکز کام کررہے ہیں ۔ لہذا ہم تہہ دل سے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہماری اس تحریک کو کامیاب کرنے میں نمایاں رول ادا کیا ۔ امتحان کے شرکاء سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے سنٹرس پر 10 منٹ قبل پہنچ جائیں ۔ کوئی دشواری ہو تو فون نمبرات 040-24744180 ۔ 9553556260 پر ربط کرتے ہوئے ایکسٹنشن نمبر 225 طلب کریں ۔ اور انچارج سیکشن جناب محمد حبیب الرحمن سے بات کریں ۔۔