اردو ایکسپو: ’’اردو ہے جس کا نام ‘‘ کا آج آخری دن

حیدرآباد۔/25نومبر، ( سیاست نیوز) ’سیاست‘ کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر جاری دو روزہ ’ اردو ایکسپو ‘ ’’ اردو ہے جس کا نام ‘‘  کا 26 نومبر بروز جمعرات آخری دن ہے۔ اوقات صبح 11بجے تا 6بجے شام رہیں گے۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کے ہاتھوں شریک طلبہ کو ادارہ ’سیاست ‘ کی جانب سے انعامات ، مومنٹوز عطاء کئے جائیں گے۔ ڈائرکٹر سنٹرل پبلک ہائی اسکول ظفر اللہ فہیم کنوینر حمیدہ بیگم نے اسکول انتظامیہ ، طلباء، محبان اردو سے شرکت کی اپیل کی ہے۔ پروگرام کوآرڈینیٹر ایم اے حمید نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔