اردو اکیڈیمی جدہ کا کل سالانہ جلسہ تقسیم ایوارڈس

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے سالانہ تقریب برائے تقسیم ایوارڈ بروز اتوار یکم مارچ کو صبح دس بجے سالارجنگ آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی ۔ مہمان خصوصی جناب محمد محمود علی نائب وزیر اعلی ریاست تلنگانہ شرکت کریں گے ۔ بحیثیت مہمان اعزازی جناب سید عمر جلیل آئی اے ایس پرنسپل سکریٹری اقلیتی بہبود ، پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر سکریٹری اردو اکیڈیمی تلنگانہ اور جناب خلیق الرحمن شرکت کریں گے ۔ سرپرست اعلی اردو اکیڈیمی جدہ جناب آصف صمدانی کی زیر نگرانی منعقد شدنی اس تقریب کی صدارت جناب سید جمال اللہ قادری صدر اردو اکیڈیمی جدہ کریں گے ۔ اردو میڈیم مدارس ریاست تلنگانہ کے تقریبا 14 ٹاپرس ، 3 نابینا ٹاپرس کے علاوہ تلنگانہ کے 3 بہترین صدر مدرسین اور 7 بہترین مضمون واری اساتذہ کو طلائی تمغے پیش کئے جائیں گے ۔ ان کے علاوہ سمیہ فاطمہ متوطن کریم نگر نے اردو میڈیم ایس ایس سی بورڈ ایگزام میں صد فیصد نمبرات حاصل کر کے تعلیمی حلقوں میں اپنے آپ کو منوایا ہے ۔ اس خصوص میں انہیں خصوصی ایوارڈ اردو اکیڈیمی جدہ کی جانب سے دیا جائے گا ۔ اردو میڈیم مدارس کے اساتذہ کرام اور اولیائے طلبہ سے گزارش کی ہے کہ وہ اس تقریب میں شرکت فرما کر طلبہ و اساتذہ کی ہمت افزائی کریں ۔ اس تقریب کے معاون اعلی جناب عابد صدیقی نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔۔