امیدوار 26مئی تک اعتراض روانہ کرسکتے ہیں، پروفیسر ایس اے شکور کا اعلان
حیدرآباد 22مئی ( پریس نوٹ ) اردو آفسیرز گریڈ I اور گریڈ II کے جو امتحانات اتوار 20مئی کو منعقد ہوئے تھے ان کے آبجیکٹیو کوئسچن پیپر بک لیٹ ( A,B, C & D) (کی پری لیمنری ’کی Key‘ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کی ویب سائٹ www.tsua.in پر اپ لوڈ کردی گئی ہے ‘امید وار ویب سائٹ پر یہ’ کی‘ دیکھ سکتے ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر /سکریٹری تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امیدوار ویب سائٹ پر یہ ’کی‘ ملاحظہ کرسکتے ہیں اور آبجیکٹیو جوابی بیاض سے اس کا تقابل کرسکتے ہیں اور اگر ان کو کوئی اعتراض ہو وہ اسے ای میل keyobjectionstsuart2018@gmail.com پر روانہ کرسکتے ہیں۔ امیدوار اپنا ہال ٹکٹ نمبر ‘ بک لیٹ کا کوڈ اور سوال نمبر درج کرتے ہوئے ضروری دستاویزات کے ساتھ 26مئی کو 5:00بجے شام تک اپنا اعتراض روانہ کریں۔ انہوںنے کہا کہ ضروری مناسب دستاویزات کے بغیر جو اعتراضات روانہ کئے جائیں گے ان پر غور نہیں کیا جائے گا۔ پروفیسر ایس اے شکور نے مزید کہا کہ ان امتحانات کے لئے جملہ 5496 امیدواروں نے آن لائن درخواستیں داخل کی تھیں ‘ جن میں سے گریڈIIکے لئے 4518 اور گریڈ I کے لئے 978امیدوار شامل ہیں۔جن کے لئے علیٰ الترتیب 3496 اور 792 امیدوار امتحان میں شریک ہوئے۔ جن کا تناسب 77فیصد اور81فیصد ہوتا ہے۔ امتحانات پرسکون انداز میں منعقد ہوئے اور توقع ہے کہ نتایج ایک ماہ کے اندر جاری کردیئے جائیں گے۔