نئی دہلی 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام )صدر جمہوریہ پرنب مکرجی نے آج اردن کی یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر شاہ عبداللہ کو مبارکباد پیش کی ۔ حکومت اور ہندوستانی عوام کی جانب سے میں اپنی طرف سے بھی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ صدر جمہوریہ سے انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور اردن روایتی طور پر خوشگوار اور دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور یہ تمام شعبوں میں وسعت پاچکے ہیں ۔ صدر جمہوریہ نے ارجنٹائین کے قومی دن کے موقع پر بھی اپنی مبارکباد پیش کی ۔ پرنب مکرجی نے اپنے پیام میں صدر ارجنٹائن جمہوریہ کو لکھا ہے کہ اس قومی دن کے موقع پر آپ ہماری دلی مبارک باد قبول کریں ۔