’’ اردغان پر دباؤ ڈالتے ہوئے کوئی نتیجہ حاصل کرنا ناممکن ‘‘

ماسکو ۔ 26 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) روسی صدر ولا دیمر پوٹن نے ترکی کی جانب سے روس سے خریدے جانے والے S-400فضائی دفاعی نظام کے بارے میں امریکی انتظامیہ کے رد عمل کا سینٹ پیٹرز برگ میں عالمی اقتصادی فورم میں جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ترکی ، جو کہ نیٹو کا ایک رکن ہے نے S-400فضائی دفاعی نظام کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، میں یہ بات بڑے وثوق سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ نظام دنیا کا بہترین دفاعی نظام ہے۔کیا اسے خریدنا ایک جرم ہے؟ ایک آزاد مملکت کو اپنی ملکی سلامتی کے معاملے میں انتہائی درجے حساس اسلحہ کو خریدنے کی کوشش کے سامنے رکاوٹیں اور پابندیاں لانے کا کیا کسی ملک کو حق حاصل ہے؟ میں سمجھتا ہوں کہ امریکہ کا رد عمل قطعی طور پر حد سے باہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان پر دباؤ ڈالتے ہوئے کسی قسم کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔