ارجن کپور نے ’’انڈیاز موسٹ وانٹیڈ‘‘ کی شوٹنگ شروع کی

اپنی بارہوین فلم انڈیاز موسٹ وانٹیڈ کی شوٹنگ شروع کرچکے اداکار ارجن کپور نے کہا کہ نئی فلم کی شروعات نئے مشن جیسی لگتی ہے۔ انہوں نے فلم کے کلیپ بورڈ کی ایک تصویر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ایک نئی فلم کی شروعات ہمیشہ ایک مشن کی طرح محسوس کراتی ہے اور اس بار یہ انڈیاز موسٹ وانٹیڈ ہے۔ اپنی بارہویں فلم شروع کرنے سے خوش ہیں۔ 24 مئی 2019 فلم کے ڈائرکٹر راج کمار گپتا نے بھی وہی تصویر شیر کرتے ہوئے لکھا انڈیاز موسٹ وانٹیڈ کی شوٹنگ شروع گپتا اس سے قبل نوون کلڈ جسیکا اور ریڈ جیسی فلموں کا ڈائرکشن دے چکے ہیں۔ اس میں ارجن انٹلی جنس آفیسر کے رول میں ہے۔ اس کی شوٹنگ نیپال اور دلی میں ہوگی۔ یہ فلم میں خفیہ مشن کے دوران ایک دہشت گرد کو پکڑنے اور گرفتار کرنے پر مبنی ہوگی۔