ارجنٹینا میں فضائی حادثہ، 10 افراد ہلاک

بونس ایرس ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دو ہیلی کاپٹرس جن میں فرانسیسی کھلاڑی سوار تھے اور جو ایک مقبول عام یوروپی ریالٹی شو کی فلمبندی کررہے تھے، ارجنٹینا کے دو افتادہ علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگئے جس سے 10 افراد بشمول دو اولمپک تمغہ یافتگان اور ایک ابھرتا ہوا چمپیئن ہلاک ہوگئے۔ ہیلی کاپٹرس فضاء میں ولا کیسٹیلی کے علاقہ میں باہمی متصادم ہوگئے جو لا ریوجا صوبہ میں واقع ہے اور تقریباً 730 میل (1170 کیلو میٹر) کے فاصلہ پر واقع ہے۔ آج فرانسیسی شہری اور دو ارجنٹینا کے پائلیٹ ہلاک ہوگئے۔ صیانتی معتمد سیزر انگولو نے ٹی این ٹی وی پر کہا کہ ایک دھماکہ ہوا اور سمجھا جاتا ہیکہ دونوں ہیلی کاپٹرس باہم ٹکرا گئے تھے۔ جو تصویر دکھائی گئی اس میں زمین پر ہیلی کاپٹرس کا ملبہ شعلہ پوش دکھایا گیا ہے جس سے دھواں اٹھ رہا تھا۔

یہ علاقہ خشک گھاس کا میدان ہے۔ عوام قریب ہی جمع ہوگئے تھے۔ مہلوکین میں فرانسیسی طلائی تمغہ یافتہ پیراک کیمل مفت، اولمپک باکسر الیکسیس ویس ٹین اور ملاح فلورینس آرکھاڈ شامل ہیں۔ لا ریوجا کی حکومت کے بیان کے بموجب یہ ایک المناک لمحہ ہے۔ صدر فرانس فرنکوئی اولاند نے اپنے ایک بیان میں جو فرانسیسی رزانامہ لبریشن کی ویب سائیٹ پر شائع کیا گیا ہے کہا کہ 28 سال ویس ٹین ہلکی ویلٹرریڈ شعبہ میں 2008ء کے کھیلوں کے مقابلہ میں جو بیجنگ میں منعقد ہوئے تھے، کانسے کا تمغہ حاصل کرچکا ہے۔ 25 سالہ مفت 400 میٹر کی فری اسٹائل میں طلائی تمغہ، 200 میٹر کی فری اسٹائیل میں چاندی کا تمغہ اور 200 میٹر کی فری اسٹال ریلے میں 2012ء میں کانسہ کا تمغہ حاصل کرچکا ہے۔

یہ اولمپک لندن میں منعقد ہوئے تھے۔ آرتھاڈ سمجھا جاتا ہیکہ دنیا کے بہترین ملاحوں میں سے ایک تھا۔ جو تصویریں دکھائی گئی ہیں ان میں دونوں ہیلی کاپٹرس کو شعلہ پوش دکھایا گیا ہے اور ان سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ بیان میں باقی مہلوکین کی شناخت بحیثیت لارینٹ شاشنک، لوسی می ڈالبی، ولوڈیا بینارڈ، برائس گلبرٹ، ایڈونارڈ گلڈ اور روہرٹو ابیلس کی گئی ہے۔ یہ کھلاڑی اس ٹیم کا ایک حصہ تھے جو ریالٹی شو ’’ڈراپڈ‘‘ کی فلمبندی کررہے تھے۔ زندہ بچ جانے والوں کی ایک فہرست پورے یوروپ کو روانہ کردی گئی ہے۔ ولا کیسٹیلی کی میئر اینڈرس نواریٹ نے کہا کہ ارکان عملہ اتوار کے دن ولا کیسٹیلی پہنچے تھے جہاں انہوں نے قبل ازیں سوئٹزرلینڈ اور ڈنمارک کیلئے اس شو کی فلمبندی کی تھی۔ ایک پہاڑی، کم آباد ار پہاڑی سلسلہ اینڈس میںجو چلی اور ارجنٹینا کی سرحد پر واقع ہے۔ مقامی وقت کے بعد 5.15 بجے شام یہ حادثہ پیش آیا۔