ارجنٹینا صدارتی انتخابات میں اپوزیشن امیدوار کامیاب

بیونس آئرس۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن امیدوار مارشیوماکری نے آج ارجنٹینا میں منعقدہ صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی اور اس طرح بائیں بازو کی جانب رجحان رکھنے والی سابق صدر کرسٹینا فرنانڈیز کے دور کا خاتمہ ہوگیا جو اپنے آنجہانی شوہر کے ساتھ ملک کے سیاسی منظر پر 12 سال تک چھائی رہیں۔ حکمراں جماعت کے امیدوار ڈینئل شیولی جسے انتخابات لڑنے کیلئے خود کرسٹینا نے منتخب کیا تھا، اپنی ناکامی کے بعد مارشیوماکری کو جیت کی مبارکباد پیش کی۔