اراضی بل کی راجیہ سبھا میں شکست ضروری : پی ایم کے

چینائی 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حصول اراضی بل کو ’’خطرناک‘‘ قرار دیتے ہوئے این ڈی اے کی حلیف پارٹی پی ایم کے نے آج اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ راجیہ سبھا میں اس بل کو شکست دیں۔ پارٹی کے بانی ایس رام داس نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ترمیمات کی تجاویز پیش کی ہیںجن کو مسترد کردیا جاتا ہے۔ اس سے کسانوں کو بھی کچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ یہ حکومت خطرناک قانون کو بہرصورت منظور کرانا چاہتی ہے۔ اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہورہی ہے۔