عوام کو محکمہ مال میں تاخیر کی شکایات پر کلکٹر حیدرآباد یوگیتا راناکی بروقت کارروائی
حیدرآباد ۔25 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) گریٹر حیدرآباد کے حدود میں اراضیات سے متعلق ’’ این او سی ‘‘ ( نو آبجکشن سرٹیفیکٹ ) کی اجرائی میں ہونے والی تاخیر کو دور کرنے ضلع کلکٹر حیدرآباد کی ہدایت پر محکمہ ریونیو کے عہدیداروں نے اس صداقت نامہ کی اجرائی کے عمل میں تیزی پیدا کی ہے ۔ بتایا جاتا ہیکہ این او سی کی اجرائی میں غیر ضروری تاخیر کے علاوہ لاپرواہی برتنے کی حیدرآباد ضلع کلکٹر یوگیتا رانا کو متعدد شکایات وصول ہوئی تھیں جس پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتیہ وئے انہوں نے این او سی جاری کرنے میں تاخیر و لاپرواہی کرنے والے ریونیو عہدیداروں کی سرزنش کی اور دریافت کیا کہ آیا این او سی کیلئے موصول ہونے والی درخواستوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی کیا اقدامات کررہی ہے ۔ ضلع کلکٹریٹ کے باوثوق ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ضلع کلکٹریٹ کے چکر کاٹنے کے باوجود درخواست گذاروں کو این او سی جاری نہیں کیا جارہا ہے ‘ اس صورتحال پر ضلع کلکٹر حیدرآباد شریمتی یوگیتا رانا نے عہدیداران پرا پنی شدید برہمی کا اظہار کیا اور این او سی جاری کرنے کی مکمل ذمہ داری متعلقہ منڈل ریونیو آفیسر س کو سونپتے ہوئے ہدایات جاری کیت ھیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ ضلع کلکٹر ان ہدایات کی روشنی میں منڈل ریونیو آفیسرس کو مقام واقعہ کا دورہ کرنے مکمل معائنہ کرنے کے بعد معلومات حاصل کرکے این او سی کیلئے تجاویز مرتب کرنا پڑے گا اور این او سی جاری کرنے میں کسی بھی نوعیت کی بے قاعدگیاں و کوتاہیاں پیش آنے کی صورت میں ایم آر آوز ہی مکمل ذمہ دار ہوں گے جس کی وجہ سے ہی منڈل ریونیو آفیسرس این او سی جاری کرنے کے عمل میں تاخیر کررہے ہیں ۔ بتایا جاتا ہیکہ منڈل ریونیو آفیسرس کی این او سی اجرائی تجاویز ضلع کلکٹریٹ کو پہنچانے کیلئے دس یوم درکار ہورہے ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ سابق میں لنک ڈاکیومنٹ کا جائزہ لیء بغیر ٹائیٹل جس کے نام پر پایا جارہا ہے جانچ کئے بغیر این او سی جاری کردیئے جاتے تھے اور این او سی جانچ کمیٹی تفصیلی غور وخوص کر کے این او سی جاری کرنے باوجود متعدد بے قاعدگیوں کے واقعات پیش آنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔ گریٹر حیدرآباد سٹی حدود میں پائی جانے والی کسی بھی اراضی پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کرنے کیلئے سب سے پہلے اس اراضی سے متعلق کسی بھی قسم کی پیچیدگیاں یا کوئی تنازعات نہ پائے جانے کی تصدیق کیلئے ہی این او سی ( نو آبجکشن سرٹیفیکٹ) حاصل کرنے کی ضرورت پڑتی ہے ۔