حیدرآباد 17 ستمبر (سیاست نیوز) اذان انٹرنیشنل اسکول ٹولی چوکی کی عصمت ریزی کی شکار معصوم طالبہ کو نیلوفر ہاسپٹل سے آج ڈسچارج کردیا گیا۔ 14 ستمبر کو 4 سالہ کمسن طالبہ پر اسکول کے سوپروائزر نے زیادتی کی تھی جس پر اُسے نیلوفر دواخانہ علاج کیلئے شریک کیا گیا تھا ۔ آج ڈاکٹروں نے اِسے ڈسچارج کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی کی حالت مستحکم ہے اور اس مکان منتقل کردیا گیا ہے۔ نیلوفر دواخانہ کے ماہر ڈاکٹرس کی زیرنگرانی کمسن کا علاج کیا گیا ۔