ادبی اقدار کا تحفظ ہماری ذمہ داری

محفل خواتین کا ادبی اجلاس ، پروفیسر آمنہ کشور کا خطاب
حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( راست ) : ادبی اقدار کے تحفظ اور نئی نسلوں میں کردار سازی کے لیے محفل خواتین کی کاوشیں قابل مبارکباد ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار صدر جلسہ پروفیسر آمنہ کشور ریٹائرڈ مولانا آزاد یونیورسٹی نے کیا ۔ انہوں نے محفل کی مہمان خصوصی سمیہ تمکین کی ستائش کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ نوجوان نسل کی محفل میں شرکت کو یقینی بنائیں ۔ یہ محفل 20 ستمبر کو اردو ہال حمایت نگر میں منعقد ہوئی ۔ مہمان خصوصی محترمہ ام کوثر نے محفل کی کارکردگی کو سراہا ۔ ڈاکٹر ریاض فاطمہ تشہیر نے محفل کو اردو کا گہوارہ قرار دیا ۔ سمیہ تمکین نے تمام افسانوں مضامین اور شاعری کا احاطہ کیا ۔ اور سیر حاصل تبصرہ پیش کیا ۔ ادبی اجلاس میں محترمہ عزیزہ محبوب مزاحیہ مضمون منکر نکیر ، نصرت ریحانہ آصف ’ شام ڈھلنے کو ہے ‘ محترمہ عطیہ نور الحق ’ گز بھر جگہ نہ ملی دیوار پر ‘ عاصمہ خلیل نے اپنا متاثر کن افسانہ ’ اسی نے توڑ دیا رشتہ ثناسائی ‘ اور محترمہ نسیمہ تراب الحسن نے یادیں سناکر پرانی یادوں کو تازہ کردیا ۔ ادبی اجلاس کی کارروائی محترمہ عزیز النساء صبا نے انجام دی ۔ بعد ازاں مظفر النساء ناز کی نظامت میں مشاعرہ منعقد ہوا ۔ جس میں اسرا منظور ، نور فاطمہ ، مشرف کاظمی ، نصرت ریحانہ آصف ، عاصمہ خلیل ، عزیزہ محبوب ، تسنیم جوہر ، نسیمہ تراب الحسن ، مظفر النساء ناز ، ریاض فاطمہ ، تشہیر اور عزیز النساء صبا نے اپنا کلام سنایا ۔ محترمہ ثریا جبین کے ساتھ مشرف کاظمی اور نکہت آراء شاہین نے انتظامات میں تعاون کیا ۔ محترمہ تسنیم جوہر کے شکریہ پر یہ محفل اختتام کو پہنچی ۔ اس محفل میں خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی ۔۔