اداکار موہن لال کی وزیراعظم سے ملاقات

نئی دہلی ۔4 ستمبر۔( سیاست ڈاٹ کام )مشہور اداکار موہن لال نے کل وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے ان کی تنظیم کی جانب سے کئے جارہے کام کے بارے میں اُنھیں واقف کروایا ۔ وزیراعظم نے کہاکہ اس اداکار سے ملاقات اچھی رہی ۔ مودی نے منگل کو ٹوئیٹ کیاکہ ’’ان کی انکساری ، سماجی خدمات کے لئے ان کے وسیع تر اقدامات قابل ستائش ہیں اور تحریک پیدا کرنے والے ہیں‘‘ ۔ وزیراعظم کے ساتھ ان کی ملاقات کی تفصیلات بتاتے ہوئے اس اداکار نے ان کے فیس بک پیچ پر کہا کہ انھوں نے وزیراعظم کو وشواشانتی فاؤنڈیشن اور اس کی سماجی خدمات کے بارے میں واقف کروایا ۔ انھوں نے لکھا کہ ’’انھوں (وزیراعظم) نے تمام تر مدد کاتیقن دیا اور گلوبل ملیالم راؤنڈ ٹیبل میں شرکت کرنے کی پیشکش کی جس میں ایک نئے کیرالا کیلئے مستقبل کی حکمت عملی بنانے پر توجہ دی جائیگی ۔