حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : اداکار جوڑا جیویتا اور راج شیکھر نے آج یہاں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ انہوں نے نامپلی میں پارٹی دفتر پر صدر ریاستی بی جے پی کشن ریڈی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جیویتا اور راج شیکھر نے کہا کہ انہوں نے بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی کی پالیسیوں سے متاثر ہو کر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں ۔ انہوں نے انتخابات میں مقابلہ پر کوئی صراحت نہیں کی ۔۔