حیدرآباد ۔ 30۔ مارچ : ( راست ) : ادارہ سیاست و ڈاکٹر عبدالمجیب کے زیر اہتمام ایک روزہ حجامہ کیمپ برائے مرد حضرات 31 مارچ جمعرات بمقام اردو گھر مغل پورہ میں صبح 9 تا 3 بجے مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کیمپ کوآرڈینٹر نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب اپنے ڈاکٹرس کی ٹیم کے ساتھ حجامہ کریں گے ۔ چاند کی 17، 19 اور 21 کو حجامہ کروانا سنت رسولؐ ہے اور تمام بیماریوں سے شفاء ہے ۔ ایسے مریض جو کمر کا درد ، جوڑوں کا درد ، جلدی امراض ، موٹاپا ، تھائیرائیڈ ، ضعف باہ ، جیسے مرض میں مبتلا ہوں اور سنت کی روشنی میں بھی حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ مریض سے فی کپ 60 روپئے لیے جائیں گے ۔ رجسٹریشن کے لیے 8297158387 ۔ 8801749863 پر ربط کریں ۔۔