ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/18فبروری، ( راست ) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو PS صنعت نگر کا مراسلہ وصول ہوا جس میں برقعہ پوش مسلم نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ اس طرح PS افضل گنج کے 3، پی ایس سنتوش نگر 4، پی ایس حسینی علم 1، پی ایس نامپلی 1، پی ایس حبیب نگر 1۔ اس طرح 8مسلم نعشوں بشمول خاتون نعش کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں مولانا زبیر نے پڑھائی۔ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ اور گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کیا گیا۔ جناب شیخ عبدالعزیز صدر عید گاہ و کوکٹ پلی قبرستان نے کہا کہ اگر کسی مسلمان کو کسی مقام پر جلادینے کی اطلاع ہم کو ہوتی ہے تو بے چین ہوجاتے ہیں مگر ایک مسلم نعش کو جلادیا جائے یا ایک ہی گڑھے میں سب کے ساتھ ڈال کر دفن کردیا جائے تو ہم خاموش ہیں۔ شائد اس لئے کہ اس کی زبان بند ہے اور وہ اظہار نہیں کرسکتا۔ مگر ایک دن اس کی زبان کھلے گی اور ہم سامنے ہوں گے۔ سید منان نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کیلئیدعا کی۔ بلا شبہ ملت فنڈ کے ذریعہ ادارہ سیاست کی جانب سے تدفین کا سلسلہ جاری ہے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست نے شیخ عبدالعزیز اور ان کے رفقاء کی کار خیر میں حصہ لینے پر ستائش کی۔