ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد 6 اکٹوبر (سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست کو پولیس اسٹیشن نلہ کنٹہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں ایک مسلم خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی۔ یہ خاتون زخمی حالت میں نلہ کنٹہ حدود میں پائی گئی جسے بے ہوشی کی حالت میں 108 کے ذریعہ گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئی۔ اسی طرح محمد شریف الامن شاہ عنایت گنج کے مراسلے میں 4 ریلوے پولیس کاچیگوڑہ کے 2 ، پولیس اسٹیشن بہادر پورہ 1 ، پولیس اسٹیشن کنچن باغ 1 ، پولیس اسٹیشن جوبلی ہلز 1، ریلوے پولیس اسٹیشن حیدرآباد 1 ، پولیس اسٹیشن حسینی علم 1 ، پولیس اسٹیشن راجندر نگر 1 ، پولیس اسٹیشن ماریڈ پلی 1 ۔ اسی طرح جملہ 14 مسلم نعشوں بشمول خاتون کی نعش کی تدفین قبرستان کوکٹ پلی میں عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ قبرستان ہی میں ادا کی گئی۔ کارخیر میں حصہ لینے پر ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں نے صدر قبرستان شیخ عبدالعزیز، عیدگاہ ہاؤزنگ بورڈ کالونی کی ستائش کی۔ جناب سید عبدالمنان، محمد عبدالجلیل، بشریٰ تبسم، زاہدہ بیگم اور سیدہ فہیم النساء نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے پر اللہ پاک سے دعا کی کہ اُن کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین