حیدرآباد۔یکم مئی، ( سیاست نیوز)جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو پولیس اسٹیشن کاچیگوڑہ کا مراسلہ وصول ہوا جس میں محبوب نگر کی خاتون منی بیگم کے انتقال پر تدفین کی درخواست کی گئی، اسی PS سے مزید ایک خاتون کی نعش کی تدفین کی درخواست کی گئی جو پولیس کاچیگوڑہ کے ذریعہ گاندھی ہاسپٹل میں شریک تھی۔ اس کے علاوہ مزید 11 پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی درخواستیں وصول ہوئیں ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ، گاندھی ہاسپٹل سے حاصل کرکے سکندرآباد کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ دواخانہ عثمانیہ سے دستیاب ہونے والی نعشوں کی نماز جنازہ سید شاہ انعام الحق قادری نقشبندی امام و خطیب مسجد افضل گنج نے پڑھائی۔ جبکہ سکندرآباد سے دستیاب ہونے والی نعشوں کی نماز جنازہ مفتی شکیل احمد قاسمی خطیب مسجد اقبال الدولہ و ناظم مدرسۃ الرشاد شاگرد رشید حضرت خالد سیف اللہ رحمانی نے پڑھائی۔ سکندرآباد کی رہنے والی خاتون بشریٰ تبسم نے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی اور ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کو اللہ اس کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ مسجد سونا بی عبداللہ میں اجتماع ہورہا تھا اطلاع پر مصلیوں کی کثیر تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئی ، ادارہ ’سیاست‘ اور زاہد علی خاں صاحب کیلئے دعاء کی اور کہا کہ جو لاوارث ہیں اُمت رسولؐ ان کی وارث ہے۔