ادارہ سیاست کی جانب سے مسلم نعشوں کی تدفین

حیدرآباد۔/25جولائی، ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر ’سیاست‘ کو الوال چرچ ہوم کا مراسلہ وصول ہوا جس میں دو مسلم نعشوں کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔اس طرح مزید 8 درخواستیں مختلف پولیس اسٹیشنوں سے تدفین کی غرض سے وصول ہوئیں۔ ان مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ ، گاندھی ہاسپٹل، الوال چرچ ہوم سے حاصل کرکے قبرستان تھرتھرے شاہ بنسی لال پیٹ سکندرآباد میں سید عبدالمنان بورڈس کلب کی نگرانی میں تدفین عمل میں لائی گئی۔ نماز جنازہ مولانا سید حفیظ خطیبب و امام مسجد محمدیہ کشن باغ نے دواخانہ عثمانیہ ہی میں پڑھائی۔ اس موقع پر سکندرآباد کی رہنے والی بشری تبسم نے کہا کہ لوگ اپنی زندگی ہی میں اپنی قبر تیار کرکے رکھ لیتے ہیں علماء کے نزدیک یہ ایک ناپسندیدہ عمل ہے پھر پسندیدہ عمل کیا ہے کہا کہ ہم کو چاہیئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں یعنی جنت البقیع کی اللہ پاک سے دعا کریں۔ انہوں نے ملت فنڈ میں تعاون کرنے والوں کے لئے دعا کی اللہ پاک ان کو دنیا اور آخرت دونوں میں اس کا نعم البدل عطاء فرمائے( آمین )۔ محمد عبدالجلیل نے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی اور ورثاء جہاں بھی ہوں اللہ پاک ان کو صبر عطا فرمائے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر’سیاست‘ نے سید عبدالمنان ، سمیع اللہ خان مسجد سنی پورہ کا شکریہ ادا کیا۔