ادارہ سیاست میں پیشہ ورانہ کورسیس میں داخلے

بیروزگار نوجوانوں کیلئے زرین موقع، ماہراساتذہ سے تربیت
حیدرآباد ۔ 23 مئی (راست) محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر احاطہ روزنامہ سیاست میں مختصر مدتی کمپیوٹر کورسیس کا یکم جون سے آغاز ہوگا۔ ہر مہینہ مختلف کورس میں 50 سے زائد طلباء و طالبات مختلف کورسس سیکھ کر اندرون اور بیرون ملک روزگار سے مربوط ہورہے ہیں۔ آٹوکیاڈ سیکھ کر اب تک 500 سے زائد طلبہ دوبئی، سعودی عرب اور قطر میں برسرخدمت ہیں۔ یہاں پر آٹوکیاڈ تھری ڈی میکس، ریوٹ، اکاونٹنگ پیاکیجس (ٹیالی، ونگس، فوکس، پیچ ٹری) ڈی ٹی پی اور ایم ایس آفس، اسپوکن انگلش جیسے کورسیس ماہر اساتذہ کی نگرانی میں چلائے جارہے ہیں۔ ان کورسیس سے استفادہ کے خواہشمند حضرات ادارہ سیاست واقع عابڈس میں واقع کمپیوٹر انسٹیٹیوٹ پر رجسٹریشن کرواسکتے ہیں۔ داخلہ کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔ کوئی بھی ان کورسیس سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے محمد اسلم حسین اور محمد سمیر سے راست یا فون نمبرات 9652813994 ، 9642786042 پر ربط کریں۔