معتمد عمومی ایوان اردو پروفیسر ایس اے شکور کا بیان
حیدرآباد ۔ 31 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : پروفیسر ایس اے شکور معتمد عمومی کی اطلاع کے بموجب ادارہ ادبیات اردو کے زیر اہتمام اردو ماہر ، اردو عالم ، اردو فاضل کے امتحانات منعقدہ 27 تا 31 دسمبر 2015 کا اختتام عمل میں آیا ۔ ان امتحانات میں دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد میں 8 مراکز اور اضلاع میں 10 امتحانی مراکز پر طلباء و طالبات نے شرکت کی ۔ شہر حیدرآباد میں ، مارٹینیٹ ہائی اسکول ( مشیر آباد ) ، گلبرٹ مشن اسکول ( تالاب کٹہ ) ، سینٹ سنین ہائی اسکول ( چنچل گوڑہ ) ، محمدیہ ہائی اسکول ( بارکس ) ، دارالعلوم صدیقیہ ( مصطفی نگر ) ، گورنمنٹ پرائمری اسکول ، ( حکیم پیٹ ) ، الحجاز اسلامک مشن اسکول ( معین باغ ) اور وہاب پرائمری اسکول ( عنبر پیٹ ) اضلاع میں سدا سیو پیٹ ، مریال گوڑہ ، نلگنڈہ ، اتکور ، کریم نگر ، جگتیال ، کورٹلہ بیدر ، وقار آباد اور آرمور بھی شامل ہیں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ، معتمد عمومی نے کہا کہ ان امتحانات کے نتائج کا متعاقب اعلان کیا جائے گا ۔ کوچنگ سنٹرس کے معتمدین و امتحانی مراکز کے ذمہ داروں کے علاوہ اخبارات اور پولیس کا شکریہ ادا کیا ۔ فلائنگ اسکواڈ میں پروفیسر ایس اے شکور ، معتمد عمومی ادارہ کے علاوہ مسرس اے اے فاروقی ، جناب محمد احمد موجود تھے ۔۔