حیدرآباد ۔24نومبر ( سیاست نیوز) جناب عامر علی خان نیوزایڈیٹر ’’سیاست‘‘ کو پولیس پہاڑی شریف کا مراسلہ وصول ہوا جس میں مسلم برقعہ پوش خاتون کی نعش مشتبہ حالت میں دستیاب ہوئی تھی کی تدفین کی درخواست کی گئی ۔ اسی طرح ایرہ گڈہ دواخانہ میں زیر علاج مسلم خاتون جن کا دماغی توازن خراب ہوگیا تھا انتقال کے بعد پولیس نے تدفین کی درخواست کی ۔ اسی طرح پولیس اسٹیشن افضل گنج ‘ حبیب نگر کے مراسلوں میں ایک ایک ‘ اس طرح جملہ 4مسلم نعشوں کو دواخانہ عثمانیہ سے حاصل کر کے قبرستان گولی گوڑہ بس ڈپو کے قبرستان میں تدفین عمل میں لائی گئی ۔ کارخیر میں حصہ لینے پر جناب زاہد علی خان نے انتظامی کمیٹی صدر جناب محمد خواجہ نعیم الدین کی ستائش کی ۔