ادارۂ سیاست کے زیراہتمام معذورین کیلئے پہلا دوبدو پروگرام

حیدرآباد۔ 4 فروری (دکن نیوز) آئیڈیل انفارمیشن سنٹر برائے معذورین کے زیراہتمام اتوار 9 فروری 10 بجے دن تا 4 بجے شام بمقام اسلامک سنٹر لکڑ کوٹ، چھتہ بازار حیدرآباد میں معذورین کے لئے پہلا دوبدو ملاقات پروگرام منعقد ہوگا۔ سماعت و بصارت سے محروم اور جسمانی معذور مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کے سلسلے میں والدین و سرپرست باہمی مشاورت سے رشتہ طئے کریں گے۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف صدارت کریں گے۔ ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی زیرسرپرستی و تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں شادی کے خواہشمند لڑکے و لڑکیوں کو شرکت کی اجازت والدین کے ساتھ ہوگی۔ رجسٹریشن اور تفصیلات کیلئے محمد اشفاق آئی آئی سی ڈی انسٹیٹیوٹ اعظم پورہ روبرو مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل سے شخصی طور پر یا ذیل کے فون نمبرات 040-24527201 یا 9010657201 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ جناب ایم اے قدیر نائب صدر ایم ڈی ایف کے فون نمبر 9394801526 پر بھی ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ ای۔ میل : iicdfordeaf@gmail.com پر بھی بائیو ڈاٹا دیا جاسکتا ہے۔