احمد نگر میں انتخابی ڈیوٹی پر متعین بلدی ملازم فوت

ممبئی ۔ /9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) احمد نگر میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے دوران ڈیوٹی پر تعینات ایک بلدی ملازم فوت ہوگیا ۔ پولیس نے کہا کہ اشوک سوریہ ونشی علاقہ توپ خانہ کے پولنگ بوتھ پر ڈیوٹی انجام دے رہے تھے ۔ وہ صبح میں اچانک بے چینی محسوس کرتے ہوئے آرام کے لئے فرش پر لیٹ گئے ۔ بعد ازاں پولنگ سنٹر پر موجود ساتھی ملازم مدد کے لئے وہاں پہونچے لیکن اس وقت تک وہ فوت ہوچکے تھے ۔

دواخانہ منتقلی پر ڈاکٹروں نے بعد معائنہ انہیں مردہ قرار دیا ۔ 70 رکنی دھولہ اور 68 رکنی احمد نگر بلدی کارپوریشنوں کے انتخابات اتوار کو منعقد ہوئے ۔