احتیاطی حراست میں رکھے جانے والے ووٹ دینے کے اہل

نئی دہلی۔ 21 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہا ہے کہ احتیاطی طور پر حراست میں رکھے جانے والے افراد بھی حق رائے دہی سے استفادہ کے اہل ہیں۔ کمیشن نے مہاراشٹرا اور ہریانہ اسمبلی انتخابات سے قبل یہ ہدایت جاری کی اور کہا کہ اس کی عدم تعمیل کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہئے۔ سیاسی کارکنوں اور قائدین کی اکثر یہ شکایت رہتی ہے کہ انتخابات سے قبل پولیس انہیں حراست میں رکھتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے دونوں ریاستوں کے چیف سیکریٹریز کو ہدایت دی کہ احتیاطی حراست میں رکھے جانے والے افراد ذریعہ ڈاک ووٹ دے سکتے ہیں۔