حیدرآباد ۔ 21 ۔ اگست : ( راست ) : ادارہ سیاست کی جانب سے مرد حضرات کے لیے حجامہ کیمپ کا بروز جمعرات 28 اگست کو صبح 9 تا 2 بجے دن تک محبوب حسین جگر ہال احاطہ روزنامہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس مقرر ہے ۔ حکیم سید غوث الدین کوآرڈینٹر کیمپ نے بتایا کہ حیدرآباد کے ماہر حجامہ ڈاکٹر محمد عبدالمجیب ایم ڈی کے زیر نگرانی حجامہ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے ۔ ایسے مریض جو ڈیپریشن آدھے سر کا درد ، گھٹنوں کا درد ، مردانہ کمزوری ، کمر کا درد ، بی پی اور شوگر ، تھائیرائیڈ ، موٹاپا کے مریض اس کیمپ سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایسے مریض جو سنت کی روشنی میں حجامہ کروانے کے خواہش مند ہیں وہ بھی اپنے نام رجسٹرڈ کروالیں ۔ رجسٹریشن کے اوقات صبح 11 تا 5 بجے شام تک فون نمبر 040-65699966 پر درج کروائیں ۔ مریضوں سے کپ کے تعین کے لحاظ سے فی کپ 50 روپئے لیے جائیں گے ۔۔