اجین میں ویربھومی ایکسپریس کا انجن پٹریوں سے اترگیا

بھوپال ۔ /3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ادئے پور ۔ اندرور ویربھومی ایکسپریس آج اجین کے قریب پٹریوں سے اترگئی جس کے نتیجہ میں اس راستہ پر ٹرین سرویس تین گھنٹوں تک متاثر ہوئی ۔و یسٹرن ریلوے کے رتلام ڈیویژن کے پبلک ریلیشینز آفیسر جتیندر کمار جینت نے کہا کہ اس حادثہ میں کوئی بھی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’’اندور ۔ اجین ریل سیکشن کے درمیان آج صبح انجن پٹریوں سے اتر گیا جس کے نتیجہ میں تقریباً گھنٹوں تک ریل ٹریفک متاثر رہی ۔
ہنگامی ٹیموں کو مقام واقعہ روانہ کیا گیا اور 11.45 دن ریلوے ٹریفک بحال کی گئی ۔ ویربھومی ایکسپریس نے بحالی کے بعد اپنا سفر جاری رکھا ‘ ۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال جاری تحقیقات کی تکمیل کے بعد ہی انجن کے پٹریوں سے اترنے کی اصل وجوہات کا علم ہوگا ۔