واشنگٹن 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) نئی دہلی میں کامیاب 2+2 مذاکرات کے ایک ہفتہ بعد ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈاول واشنگٹن میں ہیں تاکہ ٹرمپ نظم و نسق کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ میٹنگس منعقد کرسکیں۔ ڈاول کو ٹرمپ انتظامیہ بڑی عزت و افتخار کی نظر سے دیکھتا ہے۔ وہ طے شدہ پروگرام کے مطابق سکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پامپیو سے جمعہ کو اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے فاگی باٹم ہیڈکوارٹرس میں ملاقات کریں گے۔ اپنے امریکی ہم منصب جان بولٹن کے علاوہ دیگر شخصیتوں کے ساتھ بھی ڈاول کی ملاقات متوقع ہے۔ تاہم واشنگٹن میں انڈین ایمبیسی اور وائیٹ ہاؤز نے ڈاول کے دورے اور اُن کی میٹنگس کے تعلق سے سوالات پر فوری کوئی جواب نہیں دیا۔