حیدرآباد۔ 26 مارچ (این ایس ایس) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے عرس شریف حضرت خواجہ غریب نوازؒ اجمیر شریف کے پیش نظر عقیدت مندوں اور زائرین کی سہولت کے پیش نظر حیدرآباد کاچی گوڑہ ، نیلور، مچھلی پٹنم اور ناندیڑ سے اجمیر شریف کیلئے 10 عدد خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ حیدرآباد۔ اجمیر شریف ٹرین نمبر 07-125/07126 ، 31 مارچ بروز جمعہ کو حیدرآباد سے اجمیر کیلئے 15 بجکر 15 منٹ کو روانہ ہوگی جبکہ سکندرآباد سے 15:40 یا 15:04 بجے نکل کر اجمیر شریف کو 2 اپریل کو 5 بجکر 15 منٹ کو پہونچے گی۔ جبکہ واپسی کے دوران اجمیر شریف سے 6 اپریل کو 15:15 کو نکل کر سکندرآباد کو 7 اپریل کو 22:30 یا 22:35 بجے اور حیدرآباد کو 23:15 کو حیدرآباد پہونچے گی۔ مذکورہ ٹرین آمدورفت کے دوران ملکاجگری، میڑچل، کاماریڈی، نظام آباد، دھرم آباد ، مڈکھیڑ، ناندیڑ، پورنا، پربھنی، سیلو، جالنہ، اورنگ آباد، منماڑ، جلگاؤں، بھوساوال، برہان پور، کھنڈوا، اتارسی، بھوپال، بائیرا گڑھ، سیہور، مکی، اُجین، نگڑا، رٹلم، منڈا سور، نماج چتو گڑھ، چندریہ، بھلواڑہ، بیجانگر اور نصیرآباد اسٹیشنوں میں توقف کرے گی۔ اسی طرح کاچی گوڑہ ۔ اجمیر شریف ٹرین نمبر 07129/07130، کاچی گوڑہ سے 31 مارچ بروز جمعہ 20 بجکر 40 منٹ کو نکل کر 2 اپریل بروز اتوار اجمیر شریف پہونچے گی۔ واپسی کے دوران 5 اپریل کو ٹرین نمبر 07130 اجمیر شریف سے کاچی گوڑہ کیلئے 19 بجکر 25 منٹ کو روانہ ہوگی اور 7 اپریل کو 7:30 منٹ کو کاچی گوڑہ پہونچے گی۔