اجتماعی عصمت ریزی: 3 نوجوانوں کو سزائے قید

نئی دہلی۔ 14؍دسمبر (سیاست ڈاٹ کام)۔ دہلی کی عدالت نے 15 سالہ لڑکی کے اغواء اور چلتی کار میں اجتماعی عصمت ریزی کے مقدمہ میں 3 نوجوانوں بشمول قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی کے بھائی اور سابق پولیس عہدیدار کے بیٹے کو 10 سال جیل کی سزا سنائی۔ ایڈیشنل سیشن جج ایم سی گپتا نے 28 سالہ منجیت سنگھ کو جو ایم بی اے سال آخر کا طالب علم ہے اور ہاکی کھلاڑی کا بھائی ہے، کو سزائے قید سنائی۔ اس کے علاوہ 26 سالہ سندیپ یادو کو جو سابق دہلی پولیس عہدیدار کا بیٹا ہے اور 21 سالہ دیپک ملک کو بھی یہی سزا سنائی۔ ان تمام کو 45 ہزار روپئے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ عدالت نے لڑکی کے اقبالی بیان اور میڈیکل رپورٹ پر اکتفا کیا جس میں اجتماعی عصمت ریزی ثابت ہوچکی تھی۔