حیدرآباد ۔ 22 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : ویلفیر پارٹی آف انڈیا تلنگانہ کی جانب سے مرکزی اور ریاستی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف پندرہ روزہ احتجاجی مہم ریاست بھر میں جاری ہے ۔ اس ملک گیر مہم کے تحت بروز اتوار 24 مئی کو اندرا پارک پر ایک احتجاجی دھرنا ویلفیر پارٹی منعقد کررہی ہے ۔ دھرنا صبح دس بجے شروع ہوگا ۔ اس دھرنے میں ویلفیر پارٹی آف انڈیا کے قومی صدر جناب قاسم رسول الیاس ، ریاستی صدر شفیع اللہ قادری ، نائب صدر وسیم الدین احمد اور دیگر قائدین شرکت کریں گے ۔ اس کے علاوہ شہر و اضلاع سے بھی پارٹی کارکن دھرنا پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ عقیل احمد حیدرآباد کنوینر ، غفران رضوی آرگنائزنگ سکریٹری سکندرآباد کنوینر سعید رشید ، عمران احمد نے تمام کیڈر اور عوام سے شرکت کی خواہش کی ۔۔