اتوار کو انٹرنیشنل اسکول میں ریجنل سائنس فیر جناب عامر علی خاں صدر سائنس فیر اکیڈیمی افتتاح کریں گے

حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : سائنس فیر اکیڈیمی کی جانب سے ریجنل سائنس فیر اکٹوبر 2017 کا بروز اتوار 29 اکٹوبر کو صبح 10 بجے ڈاکٹر قاضی سراج اظہر سرپرست سائنس فیر افتتاح کریں گے ۔ فیر کا انعقاد اقبالیہ انٹرنیشنل اسکول جوبلی ہلز میں منعقد کیا جائے گا ۔ جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر سیاست و صدر اکیڈیمی صدارت کریں گے ۔ ڈاکٹر پربھاکر ، محترمہ سمیرہ ثاقب رسول خاں ، مسٹر رمیش ڈی ای او حیدرآباد ، جناب عارف الدین چیرمین گلوبل کالج مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے ۔ محترمہ نسرین فاطمہ جنرل سکریٹری اکیڈیمی ، محترمہ امتہ الحی فاطمہ ، پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر نائب صدور کے علاوہ اراکین کمیٹی ڈاکٹر مظفر علی ساجد ، جناب عبدالرحمن ، محترمہ سعادیہ ، محترمہ غفور النساء نے تمام اسکول کے انتظامیہ اور طلباء و طالبات کو بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی ہے ۔ محترمہ نسرین فاطمہ جنرل سکریٹری نے بتایا کہ مختلف اسکولس کے 200 سے زائد طلباء وطالبات سائنس فیر میں شرکت کریں گے ۔۔