لکھنو 9 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے مختلف علاقوں میں گہرے کہر اور درجہ حرارات میں گراوٹ کے نتیجہ میںعام زندگی متاثر ہوئی ہے ۔ علاوہ ازیں پروازوں اور ٹرینوں میں تاخیر بھی ہو رہی ہے ۔ یہاں موصولہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ پانچ افراد ضلع بارہ بنکی میں پیش آئے مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین افراد فتح پور میںاور بستی میں تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ خوشی نگر اور سدھارت نگر میں دو دو اور ایک فرد چنڈولی میںہلاک ہوا ہے ۔ گہرے کہرکی وجہ سے ٹرینوں اور پرواموں کی آمد و رفت میں تاخیر ہو رہی ہے اور مسافرین مشکلات کا شکار ہیں۔ انہیں ریلوے اسٹیشنوں اور ائرپورٹس پر گھنٹوں انتظار بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔ لکھنو میں چودھری چرن سنگھ ائرپورٹ پر عہدیداروں کا کہنا ہے کہ گہرے کہر کی وجہ سے اور روشنی کی کمی کے نتیجہ میں یہاں چند پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے ۔ کچھ پروازیں تاخیرکا شکار ہیں۔