اترکھنڈ میں بس حادثہ 17 مسافرین ہلاک

دہرہ دون 20 جون (سیاست ڈاٹ کام) ضلع المورہ میں آج دوپہر پتھورہ گڑھ سے دہلی جانے والی بس ایک گہری کھائی میں گرجانے سے 17 مسافرین ہلاک اور دیگر 25 زخمی ہوگئے۔ کومان ڈی آئی جی مسٹر پشکر سائی لال نے بتایا کہ اترکھنڈ روڈ ویز کی ایک بس جس میں 40 مسافرین سوار تھے، المورہ سے 65 کیلو میٹر دور دھیاری کے قریب 100 فٹ گہری کھائی میں گر گئی۔ اس حادثہ میں 17 افراد برسر موقع ہلاک ہوگئے۔ جبکہ 25 شدید زخمیوں کو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ بس میں پھنسی ہوئی نعشوں کو باہر نکالنے کی کوشش جاری ہے اور حادثہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ چیف منسٹر ہریش راوت نے حادثہ میں انسانی جانیں ضائع ہونے پر رنج و غم کا اظہار کیا اور مہلوکین کے ورثاء کو فی کس ایک لاکھ روپئے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپئے ایکس گریشیاء کا اعلان کیا۔